تازہ ترین

Post Top Ad

Saturday, January 11, 2020

ایران کا یوکرین مسافر طیارہ مار گرانے کا اعتراف

ایران کا یوکرین مسافر طیارہ مار گرانے کا اعتراف


ایران نے یوکرین مسافر طیارے کو مار گرانے کا اعتراف کرتے ہوئے اسے انسانی غلطی قرار دیا ہے۔۔ ایرانی فوج نے کہاکہ انہوں نے غیر ارادی طور پر یوکرین کا مسافر طیارہ مار گرایا تھا ۔ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ایرانی فوج نے ایک بیان میں کہاکہ یہ ایک انسانی غلطی کی بنا پر اس وقت ہوا جب طیارے نے ایران کے پاسدارانِ انقلاب سے منسلک حساس مقام کے قریب پرواز کی۔ ۔بیان میں کہا گیا حادثے میں ملوث افراد کا احتساب ہو گا۔ایران کے صدر حسن روحانی نے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہم متاثرین کے خاندانوں سے معذرت خواہ ہیں ۔۔انہوں نے کہا کہ فوج حادثے کی تحقیقات کرہی ہے ۔۔ایرانی صدر کے مطابق یہ ایک ناقابل معافی غلطی ہے ۔ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہاکہ یہ ایک افسوس ناک دن ہے۔۔ فو ج کی اندرونی تحقیقات کے مطابق امریکہ کے ساتھ کشیدگی کی وجہ سے یہ انسانی غلطی پیش آئی ہے۔۔یوکرین کی بین الاقوامی فضائی کمپنی کی پرواز پی ایس 752 بدھ کو ایران کے دارالحکومت تہران سے پرواز کے چند ہی منٹ بعد گِر کر تباہ ہو گئی تھی۔۔ حادثے میں طیارے پر سوار مسافروں اور عملے کے اراکین سمیت تمام 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔۔ طیارہ تہران سے یوکرین کے دارالحکومت کیئو جا رہا تھا اور پرواز کے محض آٹھ منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

مینیو