تازہ ترین

Post Top Ad

Saturday, January 11, 2020

وادی کشمیر میں خوف ودہشت کا ماحول 160 روز سے جاری

وادی کشمیر میں خوف ودہشت کا ماحول 160 روز سے جاری


160 روز سے جاری بھارتی محاصرے کے باعث وادی کشمیر اور جموں خطے کے مسلم اکثریتی علاقوں میں خوف ودہشت کا ماحول اور غیر یقینی کی صورتحال برقرارہے ۔ دفعہ 144کے تحت نافذ پابندیوں اور پری پیڈ موبائل ، انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس سروسز کی معطلی کے باعث لوگوں کو مسلسل مشکلات کا سامنا ہے۔بھارت میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے غیرملکی سفارتکاروں کو مقبوضہ کشمیر کادورہ کرانے اوراعلیٰ سیاسی قیادت سمیت بھارتی شہریوں کو مقبوضہ علاقے کے دورے اوروہاں لوگوں سے بات چیت کی اجازت نہ دینے پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔کانگریس کے رہنما منیش تیواری نے کہاکہ حکومت یہ ظاہر کرنا چاہتی ہے کہ کشمیر میں صورتحال معمول کے مطابق ہے جو کہ حقیقت کےبرعکس ہے ۔عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ نے کہا ہےکہ کشمیر کے دورے کے خواہشمند بھارتی ارکان پارلیمنٹ کو بھی وہاں جانے کی اجازت دی جانی چاہئے۔سنٹر فار ڈائیلاگ اینڈ ری کنسی لیشن کی سشوبھا باروی نے کہا کہ ان کی رائے میں بھارتی حکمران دنیا کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

مینیو