تازہ ترین

Post Top Ad

Saturday, January 11, 2020

معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ







معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اضاخیل نوشہرہ ریلوے ڈرائی پورٹ کا قیام تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جدید ترین سہولیات سے آراستہ یہ پورٹ نہ صرف عوام اور تاجروں کی ضروریات پوری کرے گی بلکہ مال برداری کے لئے نقل و حمل میں بہت آسانیاں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ ریلوے ملک کی معیشت کی مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔


وزیراعظم عمران خان پاکستان ریلوے کی ترقی اور بحالی کیلئے پرعزم ہیں۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کا وژن ہے کہ قوموں کی ترقی اور ملکی معیشت میں ریل روڈ نیٹ ورکس ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔بارہ ماہ کے قلیل عرصہ میں اضاخیل ڈرائی پورٹ کا پایہ تکمیل کو پہنچنا وزیر ریلوے اور ان کی ٹیم کی محنت اور مخلصانہ کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کراچی سے پشاور ایم ایل ون منصوبہ،15 مال بردار اور نئی مسافر ٹرینوں کا چلنا نئے پاکستان میں بدلتے ہوئے ریلوے کا مظہر ہے۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

مینیو