ارتھ کیرولائینا: بعض لوگ حادثاتی طور پر کچھ سے کچھ بن جاتے ہیں لیکن ایک امریکی شخص کار کے شدید حادثے کے بعد بہترین مصور اور پینٹر بن چکا ہے اور اس نے زندگی میں کبھی سنجیدہ مصوری نہیں کی۔
42 سالہ اسکاٹ میل کا تعلق نارتھ کیرولینا کے علاقے ویلنگٹن سے تھا، وہ 2015ء میں اپنی کار میں بیٹھے ایک چوراہے کو عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہوئے جس کے باعث ان کے سر پر گہری چوٹیں آئیں۔
ہوش آنے پر وہ غم اور مایوسی کے شکار ہوئے کیونکہ کئی مرتبہ انہیں محسوس ہوا کہ اب ان کی شخصیت بدل چکی ہے۔ پھر اچانک ان میں جنون پیدا ہوا کہ وہ مصوری اور پینٹنگ کریں حالانکہ وہ پہلے اس سے وابستہ نہ تھے۔

No comments:
Post a Comment