تازہ ترین

Post Top Ad

Saturday, January 11, 2020

کینیڈین شہری کا 97 گرام مرچیں کھانے کا عالمی ریکارڈ ،جانتے ہیں یہ عام مرچ سے کتنی گنا تیز ہے؟

کینیڈین شہری کا 97 گرام مرچیں کھانے کا عالمی ریکارڈ ،جانتے ہیں یہ عام مرچ سے کتنی گنا تیز ہے؟




ٹورنٹو(این این آئی)کینیڈین شہری نے ایک منٹ میں عام مرچ سے 107 گنا تیز 97 گرام مرچیں کھا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈین شخص نے مختصر ترین وقت میں دنیا کی سب سے تیز مرچ کھا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ کینیڈا سے تعلق رکھنے والے مائیک جیک نامی شخص نے 1منٹ میں 97 گرام بھٹ جولوکیا جسے عام طور پر گھوسٹ مرچ کہا جاتا ہے چٹ کر کے نہ صرف دیکھنے والوں کو حیران کردیا بلکہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔ایک عام مرچ سے 107 گنا تیز اس مرچ کو کھانے کے بعد ریکارڈ بنانے والے شخص کے بھی چھکے چھوٹ گئے جس کی آنکھوں سے خوشی سے تو نہیں مرچ کی تیزی سے آنسو ضرور نکل آئے۔

1 comment:

  1. sir is theme ko download kahan say karna ha free main blogger k liye ? kindly ye b bta dain ?

    ReplyDelete

Post Top Ad

مینیو